0
Sunday 12 Jan 2020 12:21

اسلام آباد میں تین کمروں کے کرایے کے مکان میں رہتا ہوں، وزیراعلٰی جی بی

اسلام آباد میں تین کمروں کے کرایے کے مکان میں رہتا ہوں، وزیراعلٰی جی بی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ میں اسلام آباد میں تین کمروں کے کرایے کے مکان میں رہتا ہوں، جہاں صرف دو اے سی لگے ہوئے ہیں اور ایک ماہ کا بل 48 ہزار روپے آیا ہے، جبکہ یہاں گلگت بلتستان میں لوگ 48 روپے بل دینے کو تیار نہیں ہیں۔ سکوار گلگت میں وزیراعلٰی ای روزگار سکیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑے بڑے کالم نویسوں نے کبھی اس حوالے سے نہیں لکھا کہ لوگ کیوں بل نہیں دیتے؟۔ یہاں برقیات کے ملازمین برف توڑ کر بجلی بحال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے نظام کو آہستہ آہستہ ای ماڈل پر لا رہے ہیں، ای روزگار سکیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ روزگار ایک اہم مسئلہ ہے، ہمارے لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات موجود رہتی ہے کہ نوکری لینی ہے تو وہ بھی صرف سرکاری، امریکہ میں صرف چار فیصد نوکریاں سرکاری ہیں باقی پرائیویٹ سیکٹر میں جاب کرتے ہیں، الیکشن میں لوگ نعرے لگاتے ہیں کہ سب لوگوں کو نوکریاں دی جائیں گی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا، حکومت کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو روزگار کے مواقع پیدا کریں، ہزاروں نوجوان گریجویٹ اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز ہیں لیکن جو میٹرک پڑھ کر بیٹھ جاتے ہیں ان کی تعداد ہزاروں میں ہے، ضرورت ہے کہ ان کیلئے کوئی روزگار کا بندوبست کیا جائے، اس لئے ای ماڈل ایک بہترین متبادل ہے کیونکہ دنیا میں سب کچھ ای سسٹم پہ چل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 837975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش