QR CodeQR Code

جی بی حکومت کا تمام پیش امام، موذن و مدارس، مساجد و امام بارگاہوں کے مجاوروں کو مفت ہیلتھ کارڈ دینےکا اعلان

12 Jan 2020 12:37

گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے بجٹ پر گلگت بلتستان کے تمام مدارس، مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کے پیش امام، موذن اور مجاوروں کو ہیلتھ کارڈ دے گی، جس کیلئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی حکومت نے صوبے میں موجود تمام مدارس، مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کے پیش امام، موذن اور مجاروں کو مفت ہیلتھ کارڈ دینے کا اعلان کر دیا۔ گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے بجٹ پر گلگت بلتستان کے تمام مدارس، مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کے پیش امام، موذن اور مجاوروں کو ہیلتھ کارڈ دے گی، جس کیلئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ معاشرہ کا وہ طبقہ ہے جن کو کوئی نہیں پوچھتا ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی توجہ نہیں دیتا۔ اس لئے حکومت نے ہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، عوام سے کہا ہے کہ وہ کمیٹیاں بنا کر حقیقی متاثرین کی فہرست تیار کریں تاکہ حقداروں کو حق مل سکے، اگر متاثرین کی فہرست میں کسی غلط نام کا اندراج کیا گیا تو متعلقہ پٹوری اور تحصیلدرار کیخلاف کارروائی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 837982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837982/جی-بی-حکومت-کا-تمام-پیش-امام-موذن-مدارس-مساجد-بارگاہوں-کے-مجاوروں-کو-مفت-ہیلتھ-کارڈ-دینےکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org