QR CodeQR Code

امریکہ ایران تنازعہ، وزیرخارجہ ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ

12 Jan 2020 12:41

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور کل وہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ریاض میں سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور کل وہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ریاض میں سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دورہ کر رہے ہیں جس میں وہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ امریکا، ایران کشیدگی، علاقائی امن و استحکام سے متعلق بھی تبادلہ خیال کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 837985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837985/امریکہ-ایران-تنازعہ-وزیرخارجہ-اور-سعودی-عرب-کے-دورے-پر-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org