0
Sunday 12 Jan 2020 14:07

نائیجیریا، جیل کے اندر آیت اللہ زکزاکی کی جسمانی حالت مزید بگڑ گئی

نائیجیریا، جیل کے اندر آیت اللہ زکزاکی کی جسمانی حالت مزید بگڑ گئی
اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کے ممتاز عالم دین آیت اللہ زکزاکی کے دفتر نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 9 جنوری 2020ء کے روز نائیجیریا کے جیل میں قید آیت اللہ زکزاکی سے ملاقات کرنے والے عینی شاھدین کے مطابق انکی جسمانی صحت انتہائی پریشان حالت میں داخل ہو گئی ہے۔ انکے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام نے آیت اللہ زکزاکی کے طبی معائنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے لہذا انکی جسمانی صحت کی خرابی کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری طرف نائیجیریا کی چیف پراسیکیوٹر عائشہ دیککو نے کہا ہے کہ شیخ زکزاکی کی قسمت کا فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں نہیں بلکہ عدالت کے ہاتھ میں ہے جبکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہ (حکام) اس مریض عالم دین کے بارے میں اپنے دلوں کے اندر خطرناک ارادے چھپائے ہوئے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ (نائیجیرین حکام) عدالت سے شیخ زکزاکی کو موت کی سزا دلوانا چاہتے ہیں جبکہ انکا زیر علاج ہونا انہیں سزائے موت سنائے جانے میں بنیادی رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی پولیس اور فوج نے سال 2015ء میں اپنی ریاستی دہشتگردی کی ایک کارروائی کے دوران نائیجیریا کے شمالی شہر زاریا میں موجود "حسینیہ بقیۃ اللہ (عج)" پر دھاوا بول دیا تھا جہاں مسلمان بڑی تعداد میں جمع ہو کر نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں مصروف تھے جسکے نتیجے میں وہاں موجود 2000 سے زائد مسلمان شہید ہو گئے تھے جبکہ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو انکے بیٹے کے ہمراہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 838004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش