0
Sunday 12 Jan 2020 16:17

سخت انتقام، لاہور میں بھی سرخ پرچم لہرا دیئے گئے

سخت انتقام، لاہور میں بھی سرخ پرچم لہرا دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں شیعہ جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام نکالی جانے والی ’’مردہ باد امریکہ ریلی‘‘ کے شرکاء نے اپنی اپنی جماعتوں اور تنظیموں کی بجائے ’’انتقام سخت‘‘ کا عزم کرتے ہوئے سرخ پرچم تھام رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسجد جمکران میں تاریخ میں پہلی بار سرخ پرچم لہرایا گیا ہے جس کا مقصد اسلام دشمن قوتوں سے سخت انتقام لینا ہے۔ ریلی کے شرکاء  نے بتایا کہ پاکستان میں اور بالخصوص لاہور کے امریکی قونصلیٹ کے سامنے سرخ پرچم لہرانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم امریکی قونصلیٹ کے عملے کے ذریعے یہ پیغام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک پہنچانا چاہتے ہیں کہ وہ دیکھ لیں کہ ایک قاسم سلیمانی کی شہید کیا گیا ہے مگر اب پوری دنیا کے تمام ممالک میں قاسم سلیمانی پیدا ہو چکے ہیں۔
 
شرکاء نے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت پر بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ غیر جانبدار رہنے کے بجائے حق کا ساتھ دیں اور باطل کی مذمت کریں۔ ریلی کے شرکاء نے کہا کہ عزت و ذلت خدا کے ہاتھ میں ہے، آل سعود کے بوٹ چاٹنے سے عزت نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور آج لاہور کے عوام نے جو فیصلہ کیا ہے کہ ہم حق کے ساتھ ہیں، اس کو تسلیم کرتے ہوئے امریکہ کو واضح پیغام دیں کہ ہم ایران کے ساتھ ہیں اور ایران کیساتھ اس لئے ہیں کہ وہ حق پر ہے۔  شرکاء نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے پاکستان کو داعش کے فتنے سے بچایا، قاسم سلیمانی نہ ہوتا تو شام و عراق سے ہوتے ہوئے داعش کے فتنے کا اگلا ہدف افغانستان و پاکستان تھا، مگر یہ حاج قاسم سلیمانی کی بصیرت اور حکمت عملی تھی کہ عراق و شام میں ہی داعش دفن ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 838028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش