QR CodeQR Code

گورنر سندھ کا خواجہ اظہار اور فیصل سبزواری سے رابطہ، گلے شکوے دور کرنے کی یقین دہانی

12 Jan 2020 16:23

ایم کیو ایم رہنماؤں سے بات چیت میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے، ایم کیو ایم سے کئے گئے تحریری معاہدے پر مکمل عمل در آمد کیا جائے گا، بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے، جلد کراچی کو فنڈ جاری کئے جائیں گے۔


 اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فون پر بات کی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں، حکومت کئے گئے تمام وعدے وفا کرے گی، سندھ کی مقامی قیادت ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کرے۔

بعدازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں گلے شکوے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے، ایم کیو ایم سے کئے گئے تحریری معاہدے پر مکمل عمل در آمد کیا جائے گا، بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے، جلد کراچی کو فنڈ جاری کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے پہلے رابطہ نہ کرنے کا گلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 838030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838030/گورنر-سندھ-کا-خواجہ-اظہار-اور-فیصل-سبزواری-سے-رابطہ-گلے-شکوے-دور-کرنے-کی-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org