QR CodeQR Code

ایم کیو ایم نے ہمارے کہنے پر وزارت نہیں چھوڑی، سعید غنی

12 Jan 2020 16:28

خالد مقبول صدیقی کے وزارت سے الگ ہونے کے اعلان پر نجی ٹی وی پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت وعدوں کے باوجود ان کو پورا نہیں کررہی ہے، فیصلہ ایم کیو ایم نے کرنا ہے وہ صوبائی حکومت کاحصہ بننی چاہتی ہے یا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہمارے کہنے پر وزارت نہیں چھوڑی، فیصلہ ایم کیو ایم نے کرنا ہے وہ صوبائی حکومت کا حصہ بننا چاہتی ہے یا نہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے وزارت سے الگ ہونے کے اعلان پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت وعدوں کے باوجود ان کو پورا نہیں کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمارے کہنے پر وزارت نہیں چھوڑی، فیصلہ ایم کیو ایم نے کرنا ہے وہ صوبائی حکومت کاحصہ بننی چاہتی ہے یا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 838031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838031/ایم-کیو-نے-ہمارے-کہنے-پر-وزارت-نہیں-چھوڑی-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org