QR CodeQR Code

لاہور، مردہ باد امریکہ ریلی میں ’’میں قاسم سلیمانی ہوں‘‘ کے بینرز پہن کر بچوں کی شرکت

12 Jan 2020 16:44

ریلی میں شریک علی حسن نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو راہ اسلام میں قربان کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک قاسم سلیمانی مارا ہے جبکہ اب پوری دنیا میں کروڑوں قاسم سلیمانی پیدا ہو چکے ہیں۔ ریلی میں شریک ایک اور شہری عباس علوی نے کہا کہ ہم نے بچوں کو یہ سبق پڑھا دیا ہے کہ اسلام کو جب بھی تمھاری ضرورت پڑے اپنی جان مال کی قربانی کیلئے ہمیشہ آمادہ رہنا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کے نام بھی تبدیل کر دیئے ہیں اور بیٹے کا نام قاسم سلیمانی رکھ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہونیوالی مردہ باد امریکہ ریلی میں والدین اپنے بچوں سمیت شریک ہوئے جبکہ بچوں نے ’’میں قاسم سلیمانی ہوں‘‘ کے بینرز گلے  میں ڈال رکھے تھے جبکہ کچھ بچوں نے حاج قاسم سلیمانی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ ریلی میں شریک علی حسن نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو راہ اسلام میں قربان کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک قاسم سلیمانی مارا ہے جبکہ اب پوری دنیا میں کروڑوں قاسم سلیمانی پیدا ہو چکے ہیں۔ ریلی میں شریک ایک اور شہری عباس علوی نے کہا کہ ہم نے بچوں کو یہ سبق پڑھا دیا ہے کہ اسلام کو جب بھی تمھاری ضرورت پڑے اپنی جان مال کی قربانی کیلئے ہمیشہ آمادہ رہنا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کے نام بھی تبدیل کر دیئے ہیں اور بیٹے کا نام قاسم سلیمانی رکھ دیا ہے۔ دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ امریکہ آج دیکھ لے پورا لاہور ایجرٹن روڈ پر موجود ہے اور امریکہ سے برات کا اظہار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے غیرت مند انسان خواہ ان کا تعلق جس بھی مذہب سے ہے وہ امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ وقت کا یزید ہے جس کے مقابل رہبر معظم سید علی خامنہ ای وقت کے حسین کا کردار ادا کررہا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم وقت کے حسین کےساتھ کھڑے ہیں اور وقت کے یزید سے اظہار نفرت کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 838037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838037/لاہور-مردہ-باد-امریکہ-ریلی-میں-میں-قاسم-سلیمانی-ہوں-کے-بینرز-پہن-کر-بچوں-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org