QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت سے الگ نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

12 Jan 2020 17:39

ایم کیو ایم رہنما فروغ نسیم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم عمران خان کی سوچ کی عکاسی کے عین مطابق سیاسی جماعت ہے، وزیراعظم اور ہم ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کو بھائی سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیر قانون فروغ نسیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم عمران خان کی سوچ کی عکاسی کے عین مطابق سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ہم ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کو بھائی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت سے الگ نہیں ہونے دیں گے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم کو باہمی مشاورت سے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور ایم کیو ایم کا باہمی تعاون جاری رہے گا۔ اس سے قبل خالد مقبول صدیقی نے ان کی جماعت سے کئے جانے والے وعدے پورے نہ کرنے پر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 838039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838039/ایم-کیو-پاکستان-کو-وفاقی-حکومت-سے-الگ-نہیں-ہونے-دیں-گے-فیصل-واوڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org