0
Sunday 12 Jan 2020 18:37

ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے کا بھی اظہار تشویش، حکومت کو مزید دھچکا لگنے کا اندیشہ

ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے کا بھی اظہار تشویش، حکومت کو مزید دھچکا لگنے کا اندیشہ
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کی وفاقی وزارت سے علیحدگی کے بعد جی ڈی اے نے حکومت کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جی ڈی اے کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا، حکومتی نمائندو ں اور جی ڈی اے رہنماﺅں کے درمیان کافی دیر سے رابطہ نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کی وفاقی کابینہ سے علیحدگی کے بعد حکومت کے اہم اتحادی گروپ جی ڈی اے کے رہنماﺅں نے بھی حکومت کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جی ڈی اے کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کی جانب سے حکومت کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ جی ڈی اے کے رہنماﺅں اور حکومتی نمائندوں کے درمیان کافی دیر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

اس سے قبل ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے علیحدگی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا لیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی، حکومت کے اتحادی ہیں اور اس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاہم حکومت میں بیٹھنا اور ڈیڑھ سال تک انتظار کرنا بہت سارے خدشات پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت سے فائدہ ہی نہ ہو رہا ہو تو کابینہ میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 838046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش