0
Sunday 12 Jan 2020 18:55

عالم اسلام کے مسائل اور بحرانوں پر امریکہ، اسرائیل اور سعودیہ کی ہم فکری بہت بڑا سانحہ ہے، نیاز نقوی

عالم اسلام کے مسائل اور بحرانوں پر امریکہ، اسرائیل اور سعودیہ کی ہم فکری بہت بڑا سانحہ ہے، نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے عراق پر دو امریکی حملوں پر خاموشی اور امریکی اڈے پر ایرانی حملے کی مذمت سے ثابت ہو گیا کہ وہ حرمین کی بجائے امریکہ کا غلام ہے، اعلیٰ عراقی عسکری عہدیدار اور شہریوں کی شہادت پر سعودی حکومت نے افسوس کا ایک لفظ تک نہ کہا لیکن ایران کے انتقامی اقدام کی مذمت کرکے امریکی مفادات کی ترجمانی کی گئی جوکہ ایک اہم اسلامی ملک کی طرف سے قابل مذمت اور افسوسناک ہونے کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی امریکی خدمات اور غلامی کا ثبوت بھی ہے۔ جامعتہ المنتظر لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراق پر ہونیوالے حملوں کا جواب نام نہاد اسلامی عسکری اتحاد کا فرض تھا مگر افسوس اسے یمن کے مظلوم عوام کے قتل عام سے فرصت ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی غلامی کے طوق میں جکڑے آل سعود اسلامی غیرت کیساتھ روایتی عرب حمیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں فلسطین و عراق کی زبانی حمایت کی جرائت بھی نہیں ہے۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ عالم اسلام کے مسائل اور بحرانوں پر امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی ہم فکری بہت بڑا سانحہ ہے جس سے اسلامی دنیا کے علاوہ سعودی عرب کے عوام اور ذمہ دار علماء بھی بیزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کے ترجمان سعودی عرب کے زیر اثر او آئی سی کی بجائے کوالالمپور سمٹ کی سفارشات ہی مسلمانان عالم کے مفادات کی ضمانت ہیں۔ ان پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ جبکہ اقوام عالم کو مشرق وسطیٰ میں ہونیوالے امریکی دہشتگردی کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر نے کوئٹہ کی مسجد میں نماز کے دوران ہونیوالی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات اسلام کو ماننے والا نہیں کر سکتا، دہشتگرد کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان سفاک یزیدوں کیخلاف سیکورٹی اداروں کو سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 838048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش