0
Sunday 12 Jan 2020 19:46

سکھر، شہید قاسم سلیمانی و شہید ابومہدی المہندس کیلئے مجلس عزا کا انعقاد

سکھر، شہید قاسم سلیمانی و شہید ابومہدی المہندس کیلئے مجلس عزا کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جامعہ مدارس امامیہ پاکستان و مدرسہ ولی العصر سکھر
کے زیر اہتمام شہید حاج قاسم سلیمانی و شہید ابومہدی المہندس کی تجلیل و علو درجات کیلئے مدرسہ ولی العصر مین مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، جس سے بزرگ عالم دین مولانا حیدر علی جوادی، علامہ مختار احمد امامی و ارشاد حسین حسینی نے خطاب کیا۔ علمائے کرام نے کہا کہ شہداء کے خون سے پوری دنیا کے حالات و سیاست مین بہت بڑی تبدیلیاں آچکی ہیں، امریکا کے فوجی اڈے پر ایران کے کامیاب انتقام  و بدلے کے حملے سے امریکا کی عسکری و ٹیکنالوجی کمزوری ساری دنیا پر واضح ہو چکی ہے۔

مجلس عزا میں علامہ عبدالمجید بہشتی رکن مجلس اعلیٰ جامعہ مدارس امامیہ و پرنسپل مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ، علامہ سید محمد مٹھل شاہ پرنسپل جامعہ الحجت پٹنی، علامہ سید مجتبیٰ حیدر شیرازی پرنسپل جامعہ الرضویہ صالح پٹ، علامہ عبداللہ مطہری تعلیم و تربیت سکریٹری جامعہ مدارس امامیہ و پرنسپل مدرسہ بقیۃ اللہ مدئجی، علامہ سید یوسف رضا نجفی پرنسپل جامعہ الرضا روہڑی، علامہ مشتاق علی عرفانی مدرس مکتب المحمدیہ گمبٹ، نسیم عباس منتظری مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ جامعہ مدارس امامیہ کے صدر مولانا علی بخش سجادی نے علماء کرام و شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 838053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش