0
Saturday 9 Jul 2011 03:03

کراچی ميں تین دنوں ميں ساٹھ سے زائد انساني جانوں کا زیاں تکليف دہ امر ہے، کیمرون منٹر

کراچی ميں تین دنوں ميں ساٹھ سے زائد انساني جانوں کا زیاں تکليف دہ امر ہے، کیمرون منٹر
امریکی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق، امریکی سفیر، کیمرون منٹر نے تمام سياسي جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ اختلافات سياسي انداز ميں حل کئے جاہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حاليہ واقعات نہايت افسوسناک ہيں،جن ميں عورتيں اور بچے بھي جاں بحق ہوئے ہيں۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين سے ہمدردري کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ ان کے غم ميں برابر کا شريک ہے۔ اس قبل پاکستان نیشنل کونسل اف آرٹس اسلام آباد میں پانچ روزہ ڈرامہ ورکشاپ کے اہتتام پرشرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں کے چند سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کی صلاحیتوں نے انہیں بے حد متاثرکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست بات ہے کہ ملٹری ایکشن کی بجائے پرفارمنگ آرٹس اور دیگرعوامی سطح کے باہمی منصوبوں سے دوستی اور بھائی چارے کے حوالے سے بہترنتائج حاصل کیئے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی سفیر کی سرگرمیاں کافی حد تک بڑھ گئیں ہیں، ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کو خصوصی مشن سونپا گیا کہ وہ پاکستان میں امریکہ کیخلاف عوامی نفرت کو کم کرنے کیلئے اہم امور سرانجام دیں، یہی وہ وجہ ہے کہ کیمرون منٹر کبھی پشاور میں ہوتا ہے کہ تو کبھی لاہور میں مختلف یونیورسٹی اور اداروں کے پروگراموں شرکت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے سنجیدہ حلقے امریکی سفارتخانے میں ہونے والے ہم جنس پرستوں کے اجتماع سے متعلق شدید تشویش کا شکار ہیں کہ وہ ملک جو دوسروں کو آئین و قانون کا سبق سناتا ہے لیکن وہ دوسرے میں ان کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، اس واقع کی تمام مذمہبی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے اس کی تحقیقات اور امریکی سفیر کی طلبی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 83806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش