0
Sunday 12 Jan 2020 20:34

حکومت قوم کو مایوس کررہی ہے، کہ کبھی بھی پاکستان پرسکون نہیں بنے گا، سراج الحق

حکومت قوم کو مایوس کررہی ہے، کہ کبھی بھی پاکستان پرسکون نہیں بنے گا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر بھارتی فوج کے لئے قبرستان ضرور بنے گا۔ منصورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب اس ملک کو منظم جدوجہد و انقلاب کی ضرورت ہے، ہمیں دشمن سے کشمیر کو آزاد کرانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ سکون قبر میں ملے گا میں لیکن میں کہتا ہوں سکون دنیا میں بھی حاصل ہو سکتا ہے۔ سراج الحق نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قوم کو مایوس کررہی ہے، یہ  پیغام دے رہے ہیں کہ کبھی بھی پاکستان پرسکون نہیں بنے گا لیکن میں انہیں بتا دوں کہ ہم خوشحال پاکستان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارتی آرمی چیف کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آج بھی سومنات کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے مجبوریوں کا ساتھ دیا،  ہر روز ایک این آر او اسلام آباد میں نظر آتا ہے، نیب قوانین تبدیلی کے بل میں بھی  این آر او موجود ہے۔ خطے میں کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا خطرہ موجود ہے، امریکہ اور ایرانی قیادت کے بیانات میں فرق آیا ہے، حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 838060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش