0
Sunday 12 Jan 2020 21:01

چترال سے شندور تک سڑک کیلئے 15 ارب روپے منظور، شوکت یوسفزئی

چترال سے شندور تک سڑک کیلئے 15 ارب روپے منظور، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کہتے ہیں چترال سے شندور تک سڑک کیلئے 15 ارب روپے منظور کئے گئے ہیں، کہتے ہے اگر عمران خان وزیراعظم نہ ہوتا تو آج ڈالر 400 تک جاتا۔ پشاور میں چترالی ثقافت بارے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا دنیا میں جو لوگ اپنی ثقافت سے محبت کرتے ہیں ان کی ثقافت کبھی ختم نہیں ہوتی، جغرافیائی لحاظ سے چترال کی بہت اہمیت ہے۔ ان کا کہنا تھا اگر عمران خان وزیراعظم نہ ہوتا تو آج ڈالر 400 تک جاتا، پچھلی حکومتوں نے مصنوعی طریقوں سے ڈالر کو کنٹرول رکھا تھا۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت نے اب تک اسٹیٹ بینک سے ایک روپیہ کا قرضہ نہیں لیا، چترال سے شندور تک سڑک کیلئے 15 ارب روپے منظور کئے، جبکہ چترال میں 15 پولو گراونڈ کیلئے فنڈ کی منظوری دی ہے، چترالی سیاحت کیلئے دنیا میں مشہور ہے، چترال کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، قبائلی اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو ایسی چیزوں میں پھنسایا گیا کہ وہ ترقی نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا یہاں دہشت گردی میں ہر روز لوگ مرتے تھے اور ہمیں ڈو مور کا کہا جاتا تھا، آج پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 838066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش