0
Sunday 12 Jan 2020 19:30

بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا

بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں خود ریاستی دہشت گردی کا سرپرست نکلا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی میں ناکامی پر پولیس افسر رویندر سنگھ کو گرفتار کر لیا، بھارتی پولیس افسر کو کلگام سے دہلی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رویندر سنگھ کو گذشتہ روز 2 مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ پایا گیا، تفتیش کار پولیس افسر اور دہشت گرد کے ساتھ دہلی جانے پر حیران ہیں، ڈی ایس پی رویندر سنگھ سری نگر ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رویندر سنگھ دہشت گردوں کو کمک فراہم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا، بھارتی سرکار، دہشت گرد گٹھ جوڑ سامنے آنے پر مقبوضہ کشمیر میں چھاپے مارے گئے اور رویندر سنگھ کے گھر سے اے کے 47، 3 پستول برآمد کرلئے گئے۔ بھارتی پولیس رویندر سنگھ اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افضل گرو نے بھی 2013ء میں خط میں رویندر سنگھ کا ذکر کیا تھا، افضل گروہ نے لکھا تھا کہ رویندر سنگھ نے دہلی میں رہائش دی، مل کر پارلیمنٹ پر حملے کا کہا۔ بھارت کی جانب سے رویندر سنگھ کو بہادری پر 15 اگست 2019ء کو صدارتی طلائی تمغہ دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 838070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش