0
Sunday 12 Jan 2020 19:39

گلگت میں زلزلے کے آفٹر شاکس اور برفباری، متاثرین شدید مشکلات کا شکار

گلگت میں زلزلے کے آفٹر شاکس اور برفباری، متاثرین شدید مشکلات کا شکار
اسلام ٹائمز۔ گلگت اور بلتستان کے مختلف علاقوں میں تسلسل کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ زلزلے کے آفٹر شاکس کی وجہ سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق گلگت کے علاقے جگلوٹ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی برفباری کی وجہ سے متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ استور کے علاقے یونجی، ڈوئیاں و محلقہ علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرین کے مطابق زلزلے کے آفٹر شاکس اور برفباری سے شدید مسائل پیدا ہوگئے، مکانات کی دیورایں منہدم ہونے کا خدشہ ہے، لہذا حکومت جلد از جلد خیمے فراہم کرے۔ دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ تیس گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برف پڑنے کی وجہ سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لکپاس کے مقام پر واقع روڈ کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا، جبکہ کوئٹہ تفتان اور سکھر شاہرہِ دشت متاثر ہے۔ سڑکوں کی بحالی کے لیے ڈی سی مستونگ، پی ڈی ایم اے اور لیوز حکام ریسکیو کے کاموں کے مقامات پر موجود ہیں اور ہیوی مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ڈی سی مستونگ محبوب اچکزئی نے اپیل کی ہے کہ عوام قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں اور راستوں میں پھنسے مسافروں کو انسانی بنیادوں پر جگہ فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 838073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش