QR CodeQR Code

فردوس شمیم نقوی نے لاپتہ کارکنوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کو بڑی یقین دہانی کروا دی

12 Jan 2020 22:58

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جو ایشوز ہیں وہ جائز ہیں، اس چیز کو ہم بھی سمجھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کیلئے جو فنڈز تھے وہ ریلیز کئے جائیں، اس مطالبے میں ہم بھی شریک ہیں، مسنگ پرسنز تحریک انصاف کے منشور کاحصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز تحریک انصاف کے منشور کاحصہ ہے، ہم اس بات پر یقین نہیں کرتے کہ معاشرے میں یہ بات ہو، مردم شماری پر ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ کردیا ہے، شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ نہیں ملا اس لئے نظر انداز کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جو ایشوز ہیں وہ جائز ہیں، اس چیز کو ہم بھی سمجھتے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کیلئے جو فنڈز تھے وہ ریلیز کئے جائیں، اس مطالبے میں ہم بھی شریک ہیں، مسنگ پرسنز تحریک انصاف کے منشور کاحصہ ہے، ہم اس بات پر یقین نہیں کرتے کہ معاشرے میں یہ بات ہو، مردم شماری کے مسئلے پر بھی ہم ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 838076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838076/فردوس-شمیم-نقوی-نے-لاپتہ-کارکنوں-کے-حوالے-سے-ایم-کیو-کو-بڑی-یقین-دہانی-کروا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org