0
Sunday 12 Jan 2020 23:23

جنرل سلیمانی کی شہادت، کمیونسٹ پارٹی کا امریکا کیخلاف حیدرآباد میں احتجاج

جنرل سلیمانی کی شہادت، کمیونسٹ پارٹی کا امریکا کیخلاف حیدرآباد میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور اور ایران کو امریکی دھمکیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکا و اس کے اتحادیوں کے خلاف سخت نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ اقبال، علامہ مسعود جمال، ساجن پنہور اور دیگر نے کہا کہ امریکا انسان نہیں حیوان بنا ہوا ہے، وہ مسلمان ممالک کا دشمن ہے اور ہم ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ امریکا مسلمان ممالک کو آپس میں لڑانے پر تلا ہوا ہے اور کھلی غنڈہ گردی کر رہا ہے، جبکہ مسلمان ممالک کی خاموشی حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا  کہ لبنان، شام، عراق، افغانستان میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، جبکہ اب امریکا ایران پر بھی حملے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک پر بھی پڑینگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ جنگ کا حصہ نہ بنے، کیونکہ ہم آزاد ملک ہیں، پاکستان نے امریکا اور سعودی عرب کا ساتھ دیا، تو اس کا شدید نقصان کا خطرہ پیدا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 838078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش