0
Monday 13 Jan 2020 00:05

بلاول کا حکومت گرانے کا بیان بدنیتی پر مبنی تھا، اس کو اہمیت نہیں دیتے، عامر خان

بلاول کا حکومت گرانے کا بیان بدنیتی پر مبنی تھا، اس کو اہمیت نہیں دیتے، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے بلاول کا حکومت گرانے کا بیان بدنیتی پر مبنی تھا، اس کو اہمیت نہیں دیتے، کراچی کیلئے ایک ارب دینے کا کہا گیا، یہ مذاق ہے، ایک ارب سے تو کراچی کی ایک سڑک بھی نہیں بن سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ فروغ نسیم کو عمران خان نے براہ راست کابینہ میں شامل کیا تھا، ہم نے فروغ نسیم کو بتادیا تھا کہ ہم باہر آرہے ہیں، اب ایم کیو ایم کابینہ کا حصہ نہیں ہے، فروغ نسیم ایم کیو ایم کی طرف سے وزیر نہیں بنے تھے، فروغ نسیم کا اختیار ہے، اگر وہ کابینہ سے باہر آنا چاہیں تو آسکتے ہیں، وہ سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کررہے ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ تمام اختیارات سندھ حکومت کے پاس ہیں، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے نئی جماعت کے ساتھ اتحاد کو بہتر سمجھا تھا، گورنر سندھ اور اسد عمر نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 838080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش