QR CodeQR Code

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کیلئے ملکی و غیر ملکی کوہ پیمائوں کی ٹیم روانہ

12 Jan 2020 23:26

غیر ملکی کوہ پیمائوں کی ٹیم میں نیپال کے چار، چین، آئرلینڈ، سنونیا کا ایک ایک اور ایک پاکستانی کوہ پیما شامل ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو اب تک سردیوں کے موسم میں کوئی بھی کوہ پیما سر نہیں کر سکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کڑاکے کی سردی میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ایک پاکستانی سمیت 8 غیر ملکی کوہ پیمائوں کی ٹیم سکردو پہنچ گئی۔ اتوار کے روز کوہ پیمائوں کی ٹیم کے ٹو کی طرف روانہ ہو گئی۔ غیر ملکی کوہ پیمائوں کی ٹیم میں نیپال کے چار، چین، آئرلینڈ، سنونیا کا ایک ایک اور ایک پاکستانی کوہ پیما شامل ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو اب تک سردیوں کے موسم میں کوئی بھی کوہ پیما سر نہیں کر سکا ہے۔ کوہ پیمائوں کی ٹیم سردیوں میں کے ٹو سر کر کے تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 838081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838081/دنیا-کی-دوسری-بلند-ترین-چوٹی-کے-ٹو-سر-کرنے-کیلئے-ملکی-غیر-کوہ-پیمائوں-ٹیم-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org