QR CodeQR Code

خالد مقبول صدیقی کو پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا، فاروق ستار

12 Jan 2020 23:37

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے کہا کہ ہمیں 2018ء کے الیکشن نتائج کو ہی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا، کراچی کا مینڈیٹ چوری ہوا، ایم کیو ایم پاکستان اپنی ناکامی پر پردہ ڈال رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنماء اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کو پہلے ہی وفاقی وزارت سے استعفیٰ دے دینا چا ہئے تھا، انہیں اب پارٹی کی قیادت بھی چھوڑ دینی چاہئے، ایم کیو ایم کی ساکھ اب بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے، وفاقی وزرا کو کراچی کے مسائل کا ادراک ہی نہیں، موجودہ وفاقی حکومت نے ڈیڑھ سال میں ایک پیسہ بھی کراچی کی ترقی کیلئے اب تک خرچ نہیں کیا۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے مزید کہا کہ ہمیں 2018ء کے الیکشن نتائج کو ہی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا، کراچی کا مینڈیٹ چوری ہوا، ایم کیو ایم پاکستان اپنی ناکامی پر پردہ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان آج اپنی پوزیشن سے بہت نیچے آچکی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کو کئی ماہ پہلے ہی وفاق کو چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی حکومت کے پاس کراچی کے مسائل کا حل نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان اور دیگر وفاقی وزرا کو بھی کراچی کے مسائل کا ٹھیک سے ادراک نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 838083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838083/خالد-مقبول-صدیقی-کو-پہلے-ہی-استعفی-دے-دینا-چاہئے-تھا-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org