QR CodeQR Code

ٹرمپ انتہائی جھوٹے ہیں

ایرانی میزائل پاور جوہری معاہدے سے کہیں پرانی ہے، جان کیری

13 Jan 2020 00:55

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کو شہید کئے جانے کے جواب میں عین الاسد نامی امریکی فوجی اڈے پر اپنے بیلسٹک میزائل برسائے تھے، جسکے جواب میں امریکی کچھ نہ کر پانے کے علاوہ اس میزائل حملے میں اپنے مارے جانے اور زخمی ہونیوالے فوجیوں کے بارے میں بھی کچھ نہ بتانے پر مجبور ہوگئے تھے جبکہ سیٹیلائٹ تصاویر بڑے پیمانے کی تباہی کی غمازی کرتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کو شہید کئے جانے کی امریکی دہشتگردانہ کارروائی کے جواب میں ایران کیطرف سے عین الاسد نامی امریکی فوجی اڈے کو اپنے میزائلوں کا نشانہ بنائے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے بعد باراک اوباما انتظامیہ کیطرف سے ایران کو اس کے منجمد اثاثوں میں سے 150 بلین ڈالرز واپس کئے گئے تھے، جن میں سے ایک بلین اور 800 ملین ڈالرز نقد تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے بعد یہ دعویٰ کیا کہ ایران نے ان رقوم کے ذریعے اپنی میزائل پاور کو مزید آگے بڑھایا ہے، جبکہ عین الاسد پر پڑنے والے ایرانی میزائل انہی رقوم سے تیار کئے گئے تھے۔

اس کے جواب میں سابق امریکی صدر اوباما کی کابینہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی نیوز چینل CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اس بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ ہم نے ایران کو ہرگز 150 بلین ڈالرز نہیں دیئے اور نہ ہی اس کے نزدیک کی کوئی رقم دی ہے۔ جان کیری نے کہا کہ رقم جو ایران کو دی گئی ہے، وہ کئی مراحل میں ادا ہوئی ہے، لیکن جان کیری نے اس بارے میں کسی معین عدد کا ذکر نہیں کیا۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ ایرانی سپاہِ پاسداران اپنا الگ بجٹ رکھتی ہے اور اسی کے ذریعے وہ اپنا میزائل پروگرام چلا رہی ہے، جو امریکہ کیساتھ ایرانی معاہدے سے مدتوں قبل سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراقی سرزمین پر امریکہ کی طرف سے سپاہِ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مھدی المھندس کو شہید کئے جانے کی کارروائی کے جواب میں عین الاسد نامی امریکی فوجی اڈے پر اپنے بیلسٹک میزائل برسائے تھے، جس کے جواب میں امریکی کچھ نہ کر پانے کے علاوہ اس میزائل حملے میں اپنے مارے جانے اور زخمی ہونے والے فوجیوں کے بارے میں بھی کچھ نہ بتانے پر مجبور ہوگئے تھے، جبکہ سیٹیلائٹ سے حاصل ہونیوالی تصاویر اس امریکی فوجی اڈے پر ہونیوالی بڑے پیمانے کی تباہی کی غمازی کرتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 838087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838087/ایرانی-میزائل-پاور-جوہری-معاہدے-سے-کہیں-پرانی-ہے-جان-کیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org