0
Monday 13 Jan 2020 01:07

جنرل قاسم سلیمانی نے اسلامی تحریکوں کو یکجا کیا، جو امریکہ کے مزاج کیخلاف تھا، مولانا علی رضا نقوی 

جنرل قاسم سلیمانی نے اسلامی تحریکوں کو یکجا کیا، جو امریکہ کے مزاج کیخلاف تھا، مولانا علی رضا نقوی 
 اسلام ٹائمز۔ عراق میں امریکی دہشت گردی میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر انجمن قمر بنی ہاشم سوتری وٹ کے زیراہتمام امام بارگاہ زینبیہ میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس سے علامہ سید علی رضا نقوی، علامہ فیاض حسین وجدانی، بشارت قریشی، مولانا امجد رضا، مولانا امیر حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، ہم اس سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تمام مسلم حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کے مظالم اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسلمانوں کا دفاع کریں، کیونکہ اسلامی ملکوں کے تحفظ کے لئے او آئی سی اپنی حیثیت کھو چکی ہے۔ مقررین نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے اسلامی تحریکوں کو یکجا کیا، جو امریکہ کے مزاج کے خلاف تھا، کیونکہ امریکہ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیئے مسلمانوں کو الگ الگ رکھنا ضروری سمجھتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ ہم امریکہ کی اس جارحیت کو کھلی دہشت گردی سمجھتے ہیں اور قاسم سلیمانی کو عالم اسلام کا ہیرو سمجھتے ہیں، کیونکہ قاسم سلیمانی نے امریکہ کی بنائی ہوئی داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کو شکست سے دوچار کرکے شام اور عراق کو محفوظ کیا، امریکہ نے اسی شکست کا بدلہ لینے کے لئے قاسم سلیمانی کو شہید کیا، امریکہ کو عالمی قوانین کا احترام ہے اور نہ انسانیت کا احترام ہے، امریکہ کی مسلمانوں کے خلاف پالیسیاں جاری ہیں، وہ ایک کے بعد دوسرے ملک کو نشانہ بناتا ہے، جس کا مقصد مسلمان ملکوں میں موجود تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے، اس وقت امریکہ کی فتنہ انگیزیاں اور شرانگیزیاں عیاں ہوچکی ہیں، مسلم عوام تو امریکہ کے خلاف اقدام چاہتے ہیں، لیکن حکمرانوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، اگر مسلم حکمران امریکی پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو پوری دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے، شہداء کے درجات کی بلندی اور امریکہ کی بربادی کے لئے دعا کرائی گئی۔ علامہ اقبال حسین، ریاض حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 838089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش