0
Monday 13 Jan 2020 10:49

مقبوضہ کشمیر میں جاری حراستوں، انٹرنیٹ بندش پر امریکہ کا اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر میں جاری حراستوں، انٹرنیٹ بندش پر امریکہ کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ اعلٰی امریکی سفارتکار برائے جنوبی ایشیائی امور ایلس ویلز نے باہمی مذکرات کے لئے نئی دہلی کا دورہ کرنے سے ایک روز قبل بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں جاری حراست اور انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی اور وسطی ایشیا کے بیورو کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور دیگر غیر ملکی سفیروں کے دورہ جموں کشمیر کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، جو ایک اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رہائشیوں اور سیاسی رہنماؤں کی حراست اور انٹرنیٹ پر پابندیوں کے حوالے سے تشویش ہے، ہم (صورتحال) دوبارہ نارمل ہونے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 150 دنوں سے زائد عرصے سے انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ ایلس ویلز 3 روزہ دورے پر 15 جنوری کو نئی دہلی پہنچیں گی، جس میں وہ سینئر بھارتی حکام کے ساتھ باہمی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گی، جس کے بعد وہ 19 جنوری سے اسلام آباد کا 3 روزہ دورہ کریں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 838122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش