0
Monday 13 Jan 2020 11:32

گلگت بلتستان میں ریکارڈ برفباری، شاہراہیں بند

گلگت بلتستان میں ریکارڈ برفباری، شاہراہیں بند
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں شدید برفباری کا سلسلہ گذشتہ چھتیس گھنٹوں سے جاری ہے۔ گلگت شہر میں پہلی مرتبہ چار سے پانچ انچ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ سکردو، گاہکوچ، نگر اور ہنزہ میں ڈیڑھ فٹ، استور، چلاس، روندو، شگر میں دو سے تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ دیوسائی اور استور کے بالائی علاقوں میں تین سے چار فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید برفباری کے بعد شاہراہ قراقرم، شاہراہ بلتستان ٹریفک کیلئے بند ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 838132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش