QR CodeQR Code

امریکی انخلاء کے دلیرانہ موقف پر عادل عبدالمھدی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت

13 Jan 2020 13:37

سائرون اور الفتح کے سربراہوں کے درمیان ہونیوالی اس ملاقات میں عراق سے امریکی انخلاء کے بارے میں عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمھدی کیطرف سے اختیار کردہ دلیرانہ موقف کو سراہا گیا اور امریکی انخلاء کے اس دلیرانہ موقف پر عادل عبدالمھدی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے دو بڑے سیاسی اتحاد سائرون اور الفتح کے سربراہان سید مقتدی صدر اور ھادی العامری نے عراقی سیاسی حالات پر بات چیت کی۔ دونوں بڑے عراقی اتحادوں کی اس سربراہ ملاقات میں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء پر خصوصی گفتگو کی گئی اور اس حوالے سے موجودہ حالات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس ملاقات میں عراقی احتجاجی مظاہرین کے مطالبے پورے کئے جانے اور جلد از جلد عراقی کابینہ کی تشکیل پر بھی زور دیا گیا۔ سائرون اور الفتح کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے میں عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمھدی کیطرف سے اختیار کئے گئے دلیرانہ موقف کو سراہا گیا اور امریکی انخلاء کے اس دلیرانہ موقف پر عادل عبدالمھدی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 838172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838172/امریکی-انخلاء-کے-دلیرانہ-موقف-پر-عادل-عبدالمھدی-کو-نئی-کابینہ-تشکیل-دینے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org