0
Monday 13 Jan 2020 16:34

لاپتہ افراد کے لاپتہ وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم کو کل عدالت میں پیش کرنیکا حکم

لاپتہ افراد کے لاپتہ وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم کو کل عدالت میں پیش کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ پاکستان نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ لاپتہ افراد کے لاپتہ وکیل کرنل انعام الرحیم ریٹائرڈ کو کل عدالت میں پیش کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی رہائی کے خلاف وزارت دفاع کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے ان کیمرا سماعت کی استدعا مسترد ہونے پر سر بمہر لفافہ عدالت میں پیش کیا جس کو کھول کر دیکھنے کے بعد جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ اس میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس کو سر بمہر لفافے میں پیش کریں، یہ تو وہ چیزیں ہیں جو اخباروں میں چھپی ہوئی ہیں۔ اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہ اس کیس کی مزید چیمبر میں سماعت کریں اور اگر عدالت ان کیمرا کاروائی پر نہیں مانتی تو ہم ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کریں گے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ آپ نے معاملات کو ایسے پیش کیا جیسے پتا نہیں کیا ہوگیا۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ ایسے ڈرامہ کیوں کرتے ہیں، آپ کو ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں لاپتہ افراد کے وکیل کرنل انعام الرحیم ریٹائرڈ کو گذشتہ برس دسمبر میں گھر سے اغواء کر لیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ان کی گمشدگی کے متعلق درخواست پر فیصلہ میں حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوراََ رہائی کا حکم دیا تھا۔ وزارت دفاع اور وفاق نے مشترکہ طور پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرنل انعام الرحیم (ر) کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں۔ اپیل میں مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا رہائی کا فیصلہ خلافِ قانون ہے اور سپریم کورٹ انعام الرحیم کی رہائی کا فیصلہ معطل کرے۔
خبر کا کوڈ : 838192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش