0
Monday 13 Jan 2020 16:43
پاک فوج اور حکومت متحد ہیں

ہم امن کے خواہاں ہیں بھارت کمزوری نہ سمجھے، فیاض الحسن چوہان

ہم امن کے خواہاں ہیں بھارت کمزوری نہ سمجھے، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاک فوج اور حکومت متحد ہیں، ہم امن کے خواہاں ہیں بھارت کمزوری نہ سمجھے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نئے آرمی چیف کو تاریخ پڑھ لینی چاہیئے اور ابھی نندن کی ذلت بھی یاد رکھنی چاہیئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت کو ابھی نندن کی ذلت یاد رکھنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے پیروں پر کھڑی ہو چکی ہے اور 2020ء خوشحالی اور مہنگائی پر قابو پانے کا سال ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بہت مشکل سے دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ نواز شریف کی حالیہ وائرل ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ باہر ہی بیٹھے رہیں گے، کوئی ان یا آؤٹ ہاؤس تبدیلی نہیں ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 838198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش