QR CodeQR Code

امریکہ خود عراق سے نکلنا چاہتا ہے، وائٹ ہاؤس

13 Jan 2020 16:49

وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے قومی سلامی رابرٹ اوبرائن نے کہا کہ ہمارے صدر نے کہا ہے کہ ہم مشرق وسطی سے اپنی موجودگی ختم کر رہے ہیں لیکن اسکے لئے کچھ کام کرنا ابھی باقی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وائٹ ہاؤس کے مشیر قومی سلامتی رابرٹ سی اوبرائن نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ امریکہ خود عراق سے نکلنے کا آرزومند ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مشیر کا کہنا تھا کہ امریکہ عراق سے نکلنے کیلئے امن و امان کا منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق رابرٹ اوبرائن نے امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کے اینکرپرسن کریس والاس کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صدر نے کہا ہے کہ ہم مشرق وسطی سے اپنی موجودگی ختم کر رہے ہیں لیکن اسکے لئے کچھ کام کرنا ابھی باقی ہے۔

رابرٹ اوبرائن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی سے ہمارا یہ انخلاء کچھ شرائط پر موقوف ہے کیونکہ دراصل ہم خود چاہتے ہیں ہم اس طریقے سے وہاں سے نکلیں کہ جب داعش ختم ہو چکی ہو۔ وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن نے دعوی کیا کہ امریکی فوج خطے میں سے داعش کی باقیات صاف کر رہی ہے۔ اوبرائن کا کہنا تھا کہ امریکہ عراق سے نکلنا چاہتا ہے کہ لیکن اسکے لئے کسی ایسے موقع کے انتظار میں ہے جب عراق میں امن و امان بحال ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 838202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838202/امریکہ-خود-عراق-سے-نکلنا-چاہتا-ہے-وائٹ-ہاو-س

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org