QR CodeQR Code

گلگت، شدید برفباری کے بعد ایم اے کے امتحانات ملتوی

13 Jan 2020 17:23

قراقرم یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق برفباری اور سخت موسم کی وجہ سے 14 اور 15 جنوری کو ہونے والے ایم اے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس کے امتحانی پرچوں کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب یہ امتحانات 22 اور 23 جنوری کو ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں شدید برفباری کی وجہ سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام ایم اے کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔ یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق برفباری اور سخت موسم کی وجہ سے 14 اور 15 جنوری کو ہونے والے ایم اے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس کے پرچوں کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب یہ امتحانات 22 اور 23 جنوری کو ہوں گے۔ یاد رہے کہ جی بی میں گذشتہ دو دنوں سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کے کے ایچ، گلگت سکردو روڈ سمیت دیگر شاہراہیں بلاک ہو چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 838216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838216/گلگت-شدید-برفباری-کے-بعد-ایم-اے-امتحانات-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org