QR CodeQR Code

جی بی میں ریکارڈ برفباری کے بعد الرٹ جاری، کنٹرول روم قائم

13 Jan 2020 17:33

جی بی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق موسمی تغیر اور شدید برفباری کے بعد صوبے میں دو کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ایک گلگت اور دوسرا چلاس میں قائم کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔گلگت بلتستان میں ریکارڈ برفباری کے بعد وزیر اعلیٰ جی بی نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ جی بی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق موسمی تغیر اور شدید برفباری کے بعد صوبے میں دو کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ایک گلگت اور دوسرا چلاس میں قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق برفباری سے متاثرہ سڑکوں کو کھولنے کا عمل جاری ہے۔ جی بی کی حدود میں شاہراہ ریشم کھول دی گئی ہے جبکہ بہت سارے علاقوں میں بجلی بھی بحال کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق برفباری کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 838220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838220/جی-بی-میں-ریکارڈ-برفباری-کے-بعد-الرٹ-جاری-کنٹرول-روم-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org