QR CodeQR Code

ایران کیساتھ فوجی ٹکر نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کیلئے خطرناک ہے، شینزو آبہ

13 Jan 2020 17:46

جاپانی وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایران جیسے ملک کیساتھ ہر قسم کی فوجی ٹکر نہ صرف خطے کے استحکام اور امن و امان کیلئے انہتائی خطرناک ہے بلکہ اسکا اثر پوری دنیا پر ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ جاپانی وزیراعظم شینزو آبہ نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ ملاقات میں ایران کیساتھ جنگ کے بارے میں انہیں متنبہ کیا ہے۔ شینزو آبہ نے سعودی ولیعہد کیساتھ اپنی ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کیساتھ جنگ نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایران جیسے ملک کیساتھ ہر قسم کی فوجی ٹکر نہ صرف خطے کے استحکام اور امن و امان کیلئے انہتائی خطرناک ہے بلکہ اسکا اثر پوری دنیا پر ہو گا۔ انہوں نے تمام فریقوں کو تناؤ کم کرنے کیلئے ڈپلومیٹک گفتگو کی دعوت دی اور کہا کہ تمام فریق اپنے اختلافات کو گفتگو کے ذریعے حل کرنے اور خطے میں موجود تناؤ کو کم کرنیکے لئے اقدام کریں۔


خبر کا کوڈ: 838223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838223/ایران-کیساتھ-فوجی-ٹکر-نہ-صرف-خطے-بلکہ-عالمی-امن-کیلئے-خطرناک-ہے-شینزو-آبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org