QR CodeQR Code

استور، الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

13 Jan 2020 18:17

امدادی سامان میں ترپال، خیمے، بستے اور راشن شامل تھے۔ ڈویاں، شلتر، تربلنگ اور شاہی بستی کے سینکڑوں گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان ضلع استور نے استور کے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا، امدادی سامان میں ترپال، خیمے، بستے اور راشن شامل تھے۔ ڈویاں، شلتر، تربلنگ اور شاہی بستی کے سینکڑوں گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی مولانا عبد السمیع، امیر جماعت اسلامی ضلع استور حاجی نعمت اللہ خان اور صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع استور کفایت الدین نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ متاثرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الخدمت فاونڈیشن نے بروقت ریلیف پہنچا کر متاثرین کی داد رسی کی ہے، جس پر ہم ادارے کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔ دوسری طرف صدر الخدمت فاونڈیشن جی بی نے کہا ہے کہ جی بی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، استور کے متاثرین کو ترپالوں کی شدید ضرورت ہے جو عنقریب انہیں مہیا کی جائینگی، جبکہ امدادی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 838229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838229/استور-الخدمت-فائونڈیشن-کی-جانب-سے-زلزلہ-متاثرین-میں-امدادی-سامان-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org