0
Monday 13 Jan 2020 18:27

مردہ باد امریکہ ریلی میں شیعہ سنی کی شرکت امریکہ سے نفرت کا اظہار ہے، علامہ اسدی

مردہ باد امریکہ ریلی میں شیعہ سنی کی شرکت امریکہ سے نفرت کا اظہار ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ امریکہ کیخلاف لاہور سے نکلنے والی ریلی میں شیعہ سنی حضرات کی بھرپور شرکت  امریکہ کیخلاف نفرت کا کھلم کھلا اظہار ہے۔ انہوں نے ریلی کو کامیاب بنانے پر شرکاء تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت وہ شیطانی ٹرائیکا ہے جس نے ساری دنیا کے امن کو تہس نہس کر رکھا ہے، ان کا واحد ہدف عالم اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، اسرائیل نے فلسطین کے عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے جبکہ امریکہ کا ہدف امت مسلمہ ہے، امریکہ کو جب موقعہ ملا اس نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے جارحانہ عزائم ساری دنیا پر واضح ہو چکے ہیں، دنیا کی معتدل قوتیں امریکہ کو اس کے سازشی طرز عمل کے باعث معطون کر رہی ہیں، اس دجالی ٹولے کو شکست دینے کیلئے عالم اسلام کو ہم آواز بننا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت وقت کے تمام فرعونوں کا انجام نزدیک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ریاستیں امریکی مکاری کا پہلے بھی شکار ہو چکیں ہیں۔ انہیں ہوشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو امریکی بلاک سے الگ رکھنا چاہیے، امت مسلمہ کے اتحاد کی بدولت یہود و نصاری کو ان کے مذموم مقاصد میں بدترین ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں تمام مسلمانوں کو ان سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 838234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش