0
Monday 13 Jan 2020 19:14
وزیراعلیٰ پنجاب سے نئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

عثمان بزدار کی سپیشل اکنامک زونز میں برطانوی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

عثمان بزدار کی سپیشل اکنامک زونز میں برطانوی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پاکستان میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کو مبارکباد جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کا شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے کامیاب دورہ پاکستان خصوصاً لاہور میں شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا۔ ملاقات کے دوران میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنر ہیں۔ پنجاب میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پنجاب میں 10 سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔ لاہور میں سپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں برطانوی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کے حوالے سے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ کام کیا گیا ہے۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں مذہبی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے بجٹ میں 35 فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں۔ ان فنڈز کو کسی اور جگہ یا کسی دوسرے منصوبے میں منتقل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کی ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شرکت کی دعوت دی۔ برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لاہور کے سربراہ جمال شاہ، مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 838244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش