0
Monday 13 Jan 2020 19:20

آرمی چیف سے جرمن وزیر مملکت کی جی ایچ کیو میں ملاقات

سعودی عرب، شاہ محمود قریشی ریاض پہنچ گئے، ڈپٹی منسٹر نے استقبال کیا
آرمی چیف سے جرمن وزیر مملکت کی جی ایچ کیو میں ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن دفتر خارجہ کے وزیر مملکت نیلس انین نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جرمن وزیر مملکت نیلس انین نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی۔ معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پہنچنے پر سعودی وزارت خارجہ کے ڈپٹی منسٹر آف پروٹوکول اعظم القین، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز اور پاکستانی سفارت خانے کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہء خیال کیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 838245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش