QR CodeQR Code

متحدہ سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرینگے، نصرت واحد

13 Jan 2020 22:28

سیاسی و سماجی تنظیموں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اہم سیاسی امور میں اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی، تمام اتحادی جماعتوں پر مکمل اعتماد ہے، حکومت سازی میں اتحادی جماعتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، متحدہ کے کراچی اور بی این پی مینگل کے بلوچستان کے مسائل حل کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ متحدہ سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے، کولیشن گورنمنٹ بناتے وقت جو وعدے کئے گئے تھے انہیں پورا کیا جائے گا، ایم کیو ایم حکومت کی با اعتماد اتحادی جماعت ہے اس کی شکایات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی تنظیموں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماس ٹرانزٹ سمیت اہم منصوبوں میں پیشرفت کی جائے گی، کراچی کو سرسبز و شاداب بنانا وزیراعظم عمران خان کا اہم منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کا انفراسٹرکچر بہتر بنایا جائے گا، ایم کیو ایم، بی این پی مینگل، مسلم لیگ قاف سمیت تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، اہم سیاسی امور میں اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی، تمام اتحادی جماعتوں پر مکمل اعتماد ہے، حکومت سازی میں اتحادی جماعتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے، متحدہ کے کراچی اور بی این پی مینگل کے بلوچستان کے مسائل حل کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 838271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838271/متحدہ-سمیت-تمام-اتحادی-جماعتوں-کے-تحفظات-دور-کرینگے-نصرت-واحد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org