QR CodeQR Code

خالد مقبول صدیقی کے وزرات چھوڑنے کے اعلان کا سندھ حکومت کی پیشکش سے کوئی تعلق نہیں، کنور نوید

13 Jan 2020 22:48

نجی ٹی وی کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمیں تو پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی شکایات ہیں، انہوں نے سندھ کے شہری علاقوں سے زیادتیاں کی ہیں، وزیراعظم نے مزید ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا تھا، فروغ نسیم کی وزارت کے معاملے پر رابطہ کمیٹی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سابق میئر حیدرآباد کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کے وزرات چھوڑنے کے اعلان کا سندھ حکومت کی پیش کش سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمیں تو پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی شکایات ہیں۔ نجی ٹی وی کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہمیں تو پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی شکایات ہیں، انہوں نے سندھ کے شہری علاقوں سے زیادتیاں کی ہیں۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ وزیراعظم نے مزید ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا تھا، فروغ نسیم کی وزارت کے معاملے پر رابطہ کمیٹی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 838276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838276/خالد-مقبول-صدیقی-کے-وزرات-چھوڑنے-اعلان-کا-سندھ-حکومت-کی-پیشکش-سے-کوئی-تعلق-نہیں-کنور-نوید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org