QR CodeQR Code

امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

13 Jan 2020 23:36

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو وجوہات کا تعین کرکے اپنی رپورٹ درج کرائے گی اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے تجاویز پیش کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست مونٹانا میں ایک مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے شہر بیلنگ میں ایک انجن والا کیسانا 182 طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چاروں مسافر ہلاک ہوگئے۔ تاحال طیارے کے مالک اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ادھر سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو وجوہات کا تعین کرکے اپنی رپورٹ درج کرائے گی اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تجاویز پیش کرے گی۔ دوسری جانب عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ، گرنے سے قبل نارمل رفتار اور آواز کیساتھ محو پرواز تھا تاہم ایک ریڈیو ٹاور کے تار سے ٹکرا گیا اور توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ طیارہ ایک میدانی علاقے میں گرا جس کے وجہ سے جائے حادثہ پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 838283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838283/امریکا-میں-مسافر-بردار-طیارہ-گر-کر-تباہ-4-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org