QR CodeQR Code

ایم کیو ایم نے وزارت چھوڑی ہے، حکومت نہیں، خواجہ اظہار الحسن

14 Jan 2020 00:06

نجی ٹی وی سے بات چیت میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ بلاول صاحب کی خواہش حکومت گرانا تھا، حکومت نہیں گرائیں گے، پہلے بھی کہہ چکے حکومت نہیں گرائیں گے نہ ارادہ ہے، ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت کے ساتھ موجود ہیں، ایم کیو ایم حکومت گرانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزارت چھوڑی ہے حکومت نہیں، بلاول صاحب کی خواہش حکومت گرانا تھا، حکومت نہیں گرائیں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ مایوس نہیں ہے، ایک وزارت ملی تھی وہ واپس کردی، فروغ نسیم ہمارے سینیٹر ہیں، ان سے کوئی مطالبہ نہیں۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ ایم کیو ایم اب کابینہ سے باہر ہے، وزارت چھوڑی ہے حکومت نہیں، بلاول صاحب کی خواہش حکومت گرانا تھا، حکومت نہیں گرائیں گے، پہلے بھی کہہ چکے حکومت نہیں گرائیں گے نہ ارادہ ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت کے ساتھ موجود ہیں، ایم کیو ایم حکومت گرانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 838284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838284/ایم-کیو-نے-وزارت-چھوڑی-ہے-حکومت-نہیں-خواجہ-اظہار-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org