QR CodeQR Code

کراچی میں سردی کا 5 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

14 Jan 2020 00:14

واضح رہے کہ جنوری 2014ء میں کراچی کا درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا جبکہ گزشتہ چند روز کے دوران شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ مزید سردی کیلئے تیار رہیں، جاڑے کی نئی لہر آنے کو ہے، درجہ حرارت 5 سال کی کم ترین سطح پر گر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی نئی لہر آنے والی ہے، شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 5 سال کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔ میٹ آفس کو توقع ہے کہ کوئٹہ کی ہوائیں شہر کا موسم مزید سرد کردیں گی جس سے کراچی کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گرڈ تک گر جائے گا۔ واضح رہے کہ جنوری 2014ء میں کراچی کا درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا جبکہ گزشتہ چند روز کے دوران شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 838287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838287/کراچی-میں-سردی-کا-5-سالہ-ریکارڈ-ٹوٹنے-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org