QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاون، جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ

14 Jan 2020 11:57

لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس قاسم خان بنچ کی سربراہی کر رہے ہیں لیکن ان کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ ہوگئی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی فل بنچ سماعت کر رہا ہے۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنیوالے فل بنچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ ہوگئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس قاسم خان بنچ کی سربراہی کر رہے ہیں لیکن ان کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ ہوگئی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی فل بنچ سماعت کر رہا ہے۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے بارے میں متعلقہ ریکارڈ مانگا تھا۔ درخواستوں میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 838333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838333/سانحہ-ماڈل-ٹاون-جے-ا-ئی-ٹی-کیخلاف-درخواستوں-پر-سماعت-کی-کاز-لسٹ-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org