0
Tuesday 14 Jan 2020 12:10

کس عدالت نے شرط رکھی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کھانا نہیں کھا سکتے، محمد زبیر

کس عدالت نے شرط رکھی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کھانا نہیں کھا سکتے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر محمد زبیر نے حکومتی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا بیمار شخص ہوٹل پر کھانا بھی نہیں کھا سکتا؟۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ حکومت بتائے کس عدالت نے شرط رکھی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کھانا نہیں کھا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کے ہوٹل جانے پر تنقید کے بجائے ان کی میڈیکل رپورٹس منگوا کر جائزہ لے لے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف جس ہوٹل میں گئے وہ کہیں سے بھی فائیو اسٹار ہوٹل نہیں لگتا۔ مسلم لیگ (ن) میں سروسز چیف ترمیم کے بعد جاری اندرونی کشمکش کے سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ اس معاملے پر میں 100 فیصد وثوق سے کہتا ہوں کہ مریم نواز اس فیصلے پر آن بورڈ نہیں تھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 838337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش