QR CodeQR Code

کے پی کے حکومت نے بلدیاتی انتخابات پر مزید وقت مانگ لیا

14 Jan 2020 13:13

آج بھی کے پی حکومت قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن پیش نہ کرسکی، جس پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنا عرصہ گزر چکا ہے آپ تاخیر کر رہے ہیں، آپ نے ابھی تک کام مکمل نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔ آج بھی کے پی حکومت قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن پیش نہ کرسکی، جس پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنا عرصہ گزر چکا ہے آپ تاخیر کر رہے ہیں، آپ نے ابھی تک کام مکمل نہیں کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اختر حسین نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت کی استدعا کی، تو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت اور چاہئے؟ جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمیں تین ہفتے کا مزید وقت دے دیں۔ بعد ازاں الیکشن کمشنر نے مزید وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت تین فروری تک ملتوی کردی۔


خبر کا کوڈ: 838360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838360/کے-پی-حکومت-نے-بلدیاتی-انتخابات-پر-مزید-وقت-مانگ-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org