0
Tuesday 14 Jan 2020 13:26

ملکی حالات کے پیش نظر اس حکومت کا جانا ضروری ہو گیا ہے، قمر زمان کائرہ

ملکی حالات کے پیش نظر اس حکومت کا جانا ضروری ہو گیا ہے، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر ایک تقریر کے سوا کچھ نہیں کیا اور اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر بھی غلط تھی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے، کیونکہ قائد حزب اختلاف کا ملک میں ہونا ضروری ہے، حکومت سے لوگ ہی نہیں ان کے اتحادی بھی تنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی طرح اتحادیوں سے بھی کیے گئے وعدوں سے یوٹرن لے لیا اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بعد جلد اختر مینگل بھی سامنے آنے والے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہو چکی ہے، جبکہ حکومت نے کشمیر کے معاملے پر ایک تقریر کے سوا کچھ نہیں کیا اور وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں جو تقریر کی وہ بھی غلط تھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پیپلز پارٹی کو اب بہتر آپشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور ملکی حالات کے پیش نظر اس حکومت کا جانا ضروری ہو گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 838364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش