0
Tuesday 14 Jan 2020 15:24

امریکی قونصل جنرل کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

امریکی قونصل جنرل کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ امریکن قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میان زاہد جاوید سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تجارت بڑھانے اور باہمی تعلقات مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس میں امریکن قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید، سابق صدر لاہور چیمبر عبدالباسط، سرپرست اعلی رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن پیر ناظم حسین شاہ، ایگزیکٹیو ممبران حارث عتیق، آصف سحر، عاقب آصف سمیت دیگر کاروباری شخصیات موجود تھیں۔ ملاقات میں پاک امریکہ تجارتی تعلقات سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔ ایوان صنعت وتجارت کے سینئر نائب صدر علی حسام نے کہا کہ امریکن قونصل جنرل لاہور سے بات چیت نہایت حوصلہ افزاء رہی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال اور میکانزم میں اصلاحات پر بھی غور کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 838391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش