0
Tuesday 14 Jan 2020 16:15

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کا اجلاس ایک بار پھر طلب

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کا اجلاس ایک بار پھر طلب
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر طلب کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل نیویارک کے وقت کے مطابق دن 12 بجے ہو گا جس میں اگست کے بعد دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی جب کہ اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریف کریگا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے خطے میں غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے جب کہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ چادر اور چار دیوار کا تقدس بھی پامال کیا جا رہا ہے۔ 

دوسری جانب وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی آج ہی نیویارک پہنچ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اس وقت ہو رہا ہے جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں 163 ویں روز میں داخل ہو چکی ہیں۔ بھارت نے گزشتہ سال 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کر دیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر کی غیر مستحکم صورتِ حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ سال 16 اگست کو ہوا تھا۔ اس میٹنگ میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر جنرل کارلوس لوئٹے اور معاون سیکریٹری جنرل آسکر فرنانڈس نے جموں و کشمیر کی صورتِ حال پر بریفنگ دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 838403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش