0
Tuesday 14 Jan 2020 17:42

ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے ملاقات سے انکار، جس نے ملنا ہے بہادرآباد آجائے، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے ملاقات سے انکار، جس نے ملنا ہے بہادرآباد آجائے، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی ناراض اتحادی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا وفد کل عمران خان سے ملے گا، وزیراعظم نے متحدہ سربراہ سے گذشتہ روز رابطہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں ہی دونوں رہنماؤں میں ملاقات طے پائی تھی، ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان، کنور نوید و دیگر شامل ہیں۔

تاہم ایم کیو ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم سے ملاقات نہیں کررہی ہے، ایم کیو ایم مرکز کے دروازہ سب کے لئے کھلے ہیں، جس نے ملنا ہے بہادرآباد آجائے ہم خوش آمدید کہیں گے، جو فیصلہ کیا وہ رابطہ کمیٹی نے کیا، آئندہ کے فیصلہ بھی رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے ہوں گے۔  یاد رہے کہ خالد مقبول صدیقی کا کل وزیراعظم سے رابطہ ہوا تھا، جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 838429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش