0
Tuesday 14 Jan 2020 17:47

گورنر سندھ کا کام سیاست کرنا نہیں ہے، انہیں اجتناب کرنا چاہیئے، مرتضیٰ وہاب

گورنر سندھ کا کام سیاست کرنا نہیں ہے، انہیں اجتناب کرنا چاہیئے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر ماحولیات و اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا کام سیاست کرنا نہیں ہے، انہیں اجتناب کرنا چاہیئے، ایم کیو ایم کو پیشکش مسائل کو حل کرنے کے لئے تھی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب سیاسی کام نہیں کرسکتے تو سیاسی ملاقاتیں کیوں کر رہے ہیں، گورنر سندھ کا کام سیاست کرنا نہیں ہے، گورنر سندھ کو سیاسی کردار سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایم کیو ایم کو پیشکش سندھ حکومت کے لئے نہیں تھی، سندھ کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تھی، متحدہ قومی مومنٹ کو اپنے فیصلے پر اصولی اعتبار سے کھڑے رہنا چاہیئے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر بات نہیں کرنی چاہیئے، پی ٹی آئی یا تو وعدیں نہ کریں اگر کرتے ہیں تو وفا کریں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہتری لانے کے حوالے سے اقدامات کے ایم سی اور فیڈرل گورنمنٹ نے کچھ نہیں کر رہی، عدالتی فیصلے بھی کبھی رکاوٹ بن جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 838431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش